مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی جہازوں نے امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب متعدد بار پروازیں کی ہیں۔ اطلاعات کےمطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ 2 روسی جہازوں نے 12 مرتبہ پروازیں کیں تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز بین الاقوامی پانیوں میں امریکی میزائل شکن جہاز کے بہت قریب آ گئے تھے ،ان جنگی جہازوں پر کوئی ہتھیار نہیں تھا اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
امریکی حکام نے ان واقعات کوحالیہ برسوں میں سب سے زیادہ جارحانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جنگی جہازوں کی پروازوں سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔امریکی پورپین کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جب یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت امریکی کمانڈر ڈونلڈ کک فوجی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ڈرل کی مشقیں کر رہے تھے اورایک موقع پر روسی جنگی جہاز امریکی میزائل شکن جہاز سے 30 فٹ کے قریب آ گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ